تازه خبریں

جعفریہ پریس پاکستان:دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی نواسہ رسول امام حسین ؑ و شہدائے کربلا کا چہلم روایتی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے ملک بھر میں مجالس و جلوس ہائے عزا کا سلسلہ جاری ہے لاکھوں فرزندان توحید اجتماعات میں شریک علماء خطباء و ذاکرین سیرت اہلبیت بیان کررہے ہیں اس سلسلے میں ملک بھر میں مرکزی اجتماعات 17ستمبر بروز ہفتہ کو منعقد ہونگے

اربعین امام حسین: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں لاکھوں افراد جلوس عزا میں شریک

اربعین امام حسین: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں لاکھوں افراد جلوس عزا میں شریک

اربعین حسینی ؑ کے موقع پر دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی لاکھوں فرزندان اسلام شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر عزاداری منارہے ہیں شیعہ سنی عوام کی بڑی تعداد اپنے مخصوص روایتی انداز میں کربلا والوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں لاکھوں افراد اربعین امام حسینؑ کے مرکزی جلوس میں شریک ہیں شہر کے مختلف علاقوں سے ہزاروں افراد پیدل سفر کرکے جلوس عزا میں شریک ہورہے ہیں بچے بوڑے جوان عورتیں لاکھوں کی تعداد میں عزاداری میں مصروف واضح رہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے اربعین حسینی ؑ کو بھرپور و منظم انداز میں منانے کی تاکید کی ہے