لبنان:تیس رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
لبنان میں تیس رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔ نئی کابینہ کو اب پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہے۔ لبنان کے صدر مائیکل عون اور وزیر اعظم سعد الحریری نےنئی کابینہ میں تمام اہم جماعتوں کے نمائندوں کو شامل کیا ہے۔کابینہ میں دو نشستیں جیتنے والی جماعت حزب اللہ بھی شامل ہے۔ اس موقع وزیر اعظم سعد الحریری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملکی استحکام ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کو شام کی خانہ جنگی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔