تازه خبریں

لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کا آغاز

لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کا آغاز

میڈیا ذرائع نے آج بدھ کو بیروت کے معیاری وقت کے مطابق صبح چار بجے سے لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے آغاز کی خبر دی ہے۔
یہ جنگ بندی ایسی حالت میں شروع ہوئی ہے کہ سابق صیہونی وزیراعظم نفتالی بنیت نے کہا کہ یہ معاہدہ حزب اللہ کو اسرائیل پر حملہ کرنے سے نہیں روک سکتا۔ انہوں نے  اس معاہدے کو “مکمل سفارتی و سیکوریٹی  ناکامی” قرار دیا۔  غاصب صیہونی حکومت کے سابق وزیر جںگ لیبر مین نے بھی لبنان کے ساتھ اسرائیلی حکومت کے جنگ بندی معاہدے کو حزب اللہ کے سامنے نیتن یاہو کے جھک جانے سے تعبیر کیا ہے۔ لیبرمین نے کہا ہے کہ نتین یاہو نے حتمی اور مکمل کامیابی کی بات کی ہے لیکن نہیں کہا ہے کہ کس فریق کی کامیابی۔
دوسری جانب امریکی ایلچی آموس ہوچسٹین نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور لبنان کے درمیان ہونے والی جنگ بندی دائمی ہے اور اس کا مکمل نفاذ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ قرارداد سترہ سو ایک کی سبھی دفعات پر من و عن عمل کرنا چاہیے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اس جنگ بندی معاہدے کے مطابق لبنانی اور اسرائيلی دونوں فریقوں کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔