لندن کے میئر صادق خان کی مزار قائدؒ پر حاضری
لندن کے میئر صادق خان نے کراچی میں قائد اعظم کے مزار پر حاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صادق خا ن نے کہا کہ پاکستانی تاجر لند ن میں کاروبار کرسکتے ہیں اورطالب علم تعلیم حاصل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں ۔ میئر لندن نے کہا کہ مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے ۔ لندن میں شہریوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ۔