• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

دنیا میں پائیدار امن اقوام متحدہ کی جرات مندی سے جڑا ہے مگر عالمی ادارہ بے بس ہے

 مادری زبان کے تحفظ کےلئے عملی اقدامات ضروری ہیں ،قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی

 مادری زبان کے تحفظ کےلئے عملی اقدامات ضروری ہیں ،قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی 

قومی زبان اردو کے ساتھ مادری زبانوں کو بھی انکا آئینی و جائز حق دیا جائے، قائد ملت جعفریہ
 آرٹیکل 251 جہا ں قومی زبان کے حق کی بات کرتاہے وہی مادری زبان کے تحفظ کی بھی ضمانت دیتاہے، پیغام
 راولپنڈی /اسلام آباد21 فروری2022 ء(  جعفریہ پریس پاکستان  ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں مادری زبان کے تحفظ کےلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، قومی زبان اردو کے ساتھ مادری زبانوں کو بھی ان کا آئینی و جائز حق دیا جائے، افسوس پاکستان میں سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود آئین کے آرٹیکل 251 کے نفاذ سے گریز کیا جاتا رہاہے اور اب بھی یہی تاخیری حربے استعمال ہورہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ماں بولی (مادری زبانوں) کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں دیا، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ مادری زبان کے تحفظ کی خاطر جہاں اہل زبان ، ادبااپنے طور پر جس حد تک کاوشیں کررہے ہیں وہ لائق تحسین ہیں البتہ اس سلسلے میں جہاں حکومت کو اپنی آئینی و قومی زمہ داری نبھانی چاہیے وہیں علمائ، اساتذہ، صحافیوں اور بیورو کریٹس سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سنجیدہ فکر شخصیات کو متوجہ ہونا چاہیے کہ کس طرح مادری زبان کے تحفظ کےلئے اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں۔ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جو قدرتی حسن کے ساتھ ساتھ اچھے ثقافتی ورثے سے بھی مالا مال ہے مگر افسوس ایک عرصہ سے یہ حسن ماند پڑ رہاہے یا پھرعدم توجہی کی بنا پر یہ ضائع ہورہاہے۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کچھ عرصہ قبل اردو زبان اور مادری زبان سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان کے ہی فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے استفسار کیا تھا کہ آرٹیکل 251 جہا ں قومی زبان کے حق کی بات کرتاہے وہی مادری زبان کے تحفظ کی بھی ضمانت دیتاہے اس حوالے سے وفاقی و صوبائی حکومتوں نے کیا اقدامات کئے ہیں۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ ہم روز اول سے متوجہ کر رہے ہیں کہ قومی شناخت کی حامل زبان کو اس کا آئینی و جائز حق دیا جائے مگر افسوس تاحال اس آئینی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔