مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 124واں یوم پیدائش
جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کی تحریک حصول آزادی میں خواتین اکابرین کا کردار تاریخ کا سنہری باب ہے ۔ ان رہنماؤں میں محترمہ فاطمہ جناح کا شمار صف اول کی سیاسی اور سماجی خواتین میں ہوتا ہے۔ محترمہ فاطمہ جناح کا ایک سو چوبیسواں یوم پیدائش ملک بھر میں عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔