متاثرین سیلاب کے لیے قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے نئے گھر بنا کر دیں گے۔
اسلامی تحریک پاکستان صرف زبانی دعویٰ نہیں بلکہ عملی طور پر کام کرے گی ۔
خدمت خلق ہمارا نصب العین ہے ۔ ہم گفتار کے نہیں کردار کے غازی ہیں ۔
(علامہ سید محمد عباس رضوی صدر اسلامی تحریک گلگت بلتستان)
سکردو(پ۔ر ) اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے صدر اور ممبر گلگت بلتستان کونسل حجتہ الاسلام علامہ سید محمد عباس رضوی نے سیلاب متاثرین کے لیے از طرف قائد ملت جعفریہ پاکستان و نمائندہ ولی فقیہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی دام عزہ نئے گھر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا ۔ متاثرین سیلاب اپنے آپ کو ہرگز تنہا نہ سمجھیں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی ہم سب کے لیے ایک مضبوط پشت پناہ اور شفقت پدری رکھنے والی عظیم ہستی ہے ۔ جو وطن عزیز کے لیے ایک انمول نعمت ہے ۔ اس نعمت کی جس قدر قدر دانی کی جائے کم ہے۔ اسلامی تحریک پاکستان متاثرین سیلاب کے لیے اور دیگر مسائل میں گرے غریب عوام کے لیے صرف زبانی دعویٰ نہیں بلکہ موثر طور پر عملی میدان میں مدد کریں گے۔ کیونکہ خدمت خلق ہمارا نصب العین اور کرداری تبلیغ ہماری مشن ہے ۔ یہ نئی بات نہیں بلکہ ماضی میں بھی بے شمار رفاہی خدمات انجام دے چکی ہے ۔ وطن عزیز میںجہاں جہاں انسانیت مسائل سے دوچار ہیں وہاں قائد محترم کی دست شفقت سائبان کی مانند غریب عوام کی سروں پر موجود رہتی ہے ۔ وطن عزیز کے طول وعرض میں جاری فلاحی کام ان کے جذبہ انسانیت کا عملی مظہر ہیں۔ارباب اقتدار بھی آنکھیں کھول کر دیکھیں کہ قائد محترم کس قدر ریاست اور عوام کی مدد کر رہے ہیں ۔ یہ متاثرین اور مسائل میں گرے عوام کی دکھ سکھ میں شریک ہونے کے ساتھ خود مملکت عزیز خداداد پاکستان کی خدمت ہے ۔ پاکستان کو ایسی خدمات کا اعتراف کرنا ہوگا ۔