تازه خبریں

متحدہ مجلس عمل پاکستان ملک میں اسلامی تشخص کی بنیاد پر مشتمل اتحاد ہے اسلامی تحریک

متحدہ مجلس عمل پاکستان ملک میں اسلامی تشخص کی بنیاد پر مشتمل اتحاد ہے اسلامی تحریک

متحدہ مجلس عمل پاکستان ملک میں اسلامی تشخص کی بنیاد پر مشتمل اتحاد ہے اسلامی تحریک

پشاور (جعفریہ پریس  ) اسلامی تحریک پاکستان خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام آج مورخہ 23 جولائی 2018 کو پشاور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔ پریس کانفرنس میں صوبائی جنرل سیکرٹری آخونزادہ مظفر علی ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات میر غلام مرتضی ، صوبائی سیکرٹری مالیات سید مرتضی جعفری ،نائب صدر ضلع پشاور ایم ایم اے آخونزادہ مظفر علی ، پشاور تحصیل آرگنائزر تنویر الحسن میر ، ممبر جنرل کونسل نسیم عباس شامل تھے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی نے کہا کہ ” متحدہ مجلس عمل پاکستان ملک عزیز میں حقیقی اسلامی تشخص کی بنیاد پر مشتمل اتحاد ہے جس میں مستند مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ اس اتحاد کی اساس اتحاد بین المسلمین اور اسکا مقصد ملک عزیز میں حقیقی اسلامی فلاحی مملکت کے قیام کے لئے کوششیں کرنس ہے۔ ہمارا منشور عوام کی بنیادی ضرورتوں کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے اور اسمیں وہ تمام عناصر یکجا کر دیئے گئے ہیں جو کہ پاکستان کو مظبوط اور مستحکم مملکت بنا سکتے ہیں اور فرقہ واریت کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ اس موقع پر میں ملت جعفریہ پاکستان سے پر زور اپیل کرتا ہوں کہ متحدہ مجلس عمل کا کھل کر ساتھ دیں اور ایم ایم اے کی جانب سے جو امیدوار کھڑے ہیں وہ اسلامی تحریک کے مشترکہ اور متفقہ امیدوار ہیں۔ اس موقع پر میں اسلامی تحریک کی مرکزی اور صوبائی قیادت کی جانب سے موجودہ انتخابات میں دہشت گردی کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔” اسکے بعد سوالات کے جوابات میں صوبائی جنرل سیکرٹری آخونزادہ مظفر علی نے کہا کہ ” الیکشن کمیشن کے نئے قانون کے مطابق متحدہ مجلس عمل میں عورتوں کی مخصوص اور جنرل نشتوں دونوں پر نمائندگی ہے۔”