تازه خبریں

متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا اصولی فیصلہ چھ مذہبی جماعتیں شامل ہونگی باضابطہ اعلان دسمبر میں کیا جائیگا

جعفریہ پریس:منصورہ میں منعقدہ چھ دینی جماعتوں کے اجلاس کے بعد متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا اصولی فیصلہ کیا گیا اس اتحاد میں پاکستان کی چھ مذہبی جماعتیں شامل ہونگی جن میں اسلامی تحریک پاکستان ،جمیعت علماء اسلام(ف)جمیعت علماء اسلام(س)جماعت اسلامی پاکستان،جمیعت علماء پاکستان، مرکزی جمیعت اہلحدیث ہیں۔دسمبر کے وسط میں کراچی میں متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا باضابطہ اعلان ہوگا۔اجلاس میں علامہ عارف حسین واحدی،مولانا فضل الرحمن،جناب سراج الحق،اویس نورانی و دیگر رہنما موجود تھے