متحدہ مجلس عمل کے امیدوار ملک بھر سے بھرپور کامیابی حاصل کرنے کے عوام کو اُن کے بنیادی حقوق دے گی روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے سندھ کی عوام کو صرف ازیت کے سواء کوئی چیز مہیاں نہیں کی روٹی ،کپڑا تو دور کی بات غریب عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گی۔علامہ ناظر عباس تقوی
انتخابات قریب آتے ہی حکمرانوں نے پھرسے عوام کو جھوٹی تسلی دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے لیکن اس بار متحدہ مجلس عمل کے امیدوار ملک بھر سے بھرپور کامیابی حاصل کرنے کے بعد روٹی،کپڑا،تعلیم اور صحت سے محروم عوام کو اُن کے بنیادی حقوق فراہم کرے گی۔علامہ ناظر عباس تقوی کراچی(جعفریہ پریس) شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کی کا بینہ کا اہم اجلاس صوبائی دفتر میں صوبائی صدرعلامہ سید ناظر عباس تقوی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں علامہ ریاض حسین الحسینی،علامہ اسد اقبال ،علامہ اسد رضا نعیمی،علامہ امداد حسینی ،علامہ اسد شر اور زوالفقار پتافی سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کو نسل سندھ کے صدر اور متحدہ مجلس عمل سندھ کے جنرل سیکر ٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے سندھ کی عوام کو صرف ازیت کے سواء کوئی چیز مہیاں نہیں کی روٹی ،کپڑا تو دور کی بات غریب عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گی انتخابات قریب آتے ہی حکمرانوں نے پھرسے عوام کو جھوٹی تسلی دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے لیکن اس بار متحدہ مجلس عمل کے امیدوار ملک بھر سے بھرپور کامیابی حاصل کرنے کے بعد روٹی،کپڑا،تعلیم اور صحت سے محروم عوام کو اُن کے بنیادی حقوق فراہم کرے گی عوام کو چائیے کہ ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لئے متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے کامیاب کریں تا کہ ملک سے بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ ہوسکے الیکشن2018ملک کی تقدید بدلنے کا سال ہے۔