متنازعہ تحفظ بنیاد اسلام بل پنجاب اسمبلی واپس بھیج دیا گیا جعفریہ پریس پاکستان : گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ ۲۰۲۰ اتفاق رائے کے بعد ایکٹ بن جائے گا ، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تحفظ بنیاد اسلام بل اک نہایت حساس مسئلہ ہے بل پنجاب اسمبلی سے ۲۲ جولائی کو پاس ہوچکا ہے جیسے ہی گورنر اس پر دستخط کرینگے یہ قانون بن جائے گا بل پنجاب اسمبلی کو واپس کیا جارہا ہے تاکہ اس معاملے پر اسٹینڈنگ کمیٹی غور کرے گونر پنجاب اس پر جلدی دستخط نہیں کرنا چاہتےبل اختلافات کا شکار ہوا ہے،واضح رہے کہ شیعہ علماء کونسل پاکستان نے اس بل پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور اعلی سطح پر موثر رابطے اور اقدامات کے بعد یہ پہلا نتیجہ سامنے آٰیا کہ بل اسمبلی کو واپس بھیجا جارہا ہے