تازه خبریں

مجلس عزا ء امام حسین ؑ ہمارا آئینی حق ہے اور ان مجالس کو سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ; علامہ مظہر عباس علوی

جعفریہ پریس- شیعہ علماء کونسل صوبہ پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ راولپنڈی گریسی لائنز مجلس عزا پر خودکش حملہ کی مذمت کرتے ہیں یہ حملہ سیکیورٹی اداروں کی ناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہے ملک جنگل بن چکا ہے عوام کے جان و مال محفوظ نہیں ہیں سانحہ عاشور راولپنڈی کی تفتیش درست سمت پر کی جاتی اور اس سانحہ کا سبب بننے والے شرپسند عناصر پر آ ہنی ہاتھ ڈالا جاتا تو دہشت گردوں کے حوصلے پست ہو جاتے اور انہیں بے گناہ شہریوں کے خون کی حولی کھیلنے کی جرات نہ ہوتی اب بھی وقت ہے کہ حکومت شرپسند عناصر کو قانون کے شکنجے میں جکڑے اور ان سے تفتیش کی روشنی میں حاصل ہونے والے حقائق سے پردہ اٹھائے مجلس عزا ء امام حسین ؑ ہمارا آئینی حق ہے اور ان مجالس کو سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے