ڈیرہ اسما عیل خان(امیر نقوی) کوٹلی امام حسین ء میں یوم تشکر کا پروگرام زیراہتمام علامہ محمد رمضان توقیر مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل مُنقد ہوا پروگرام کے مہمان خصوصی یحییٰ اخوند زادہ کمیشنرڈیرہ تھے پروگرام میں اہل تشیع ۔اہلسُنت۔ سیاسی،سماجی۔اکابرین کےعلاوہ کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی پروگرام کا اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔
علامہ محمد رمضان مرکزی نائب صدر نے کہا کہ محرم الحرام امن ،امان سے گزرنے پر اج یوم تشکر منایا جا رہا ہے ۔میں جناب کمیشنر ڈیرہ کا اور دیگرتمام مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ پروگرام کو رونق بخشی الحمداللہ کہ محرم کاپروگرام ہم سب کی کوششوں سے امن ، بھائی چارے ۔اتحاد بین المسلمین کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوے پُر امن طریقے سے گُزر گیا ہے ۔ میں ڈیرہ انتظامیہ ۔پاک فوج ،دیگر اداروں ۔تمام مکاتب فکر کا شُکریہ ادا کرتا ہوں اور سلام پیش کرتا ہوں۔محرمالحرام میں فرقہ واریت کو ہوا دی گئی اصف جلالی کی طرف سے دُختر رسول پاک بی بی فاطمہ ء کی شان میں گستاخی کی گئی ہم نے اس کی بھر پور مز مت کی۔پھر زاکر اصف علوی نے حضرت ابو بکر صد یق کی شان میں گستاخی کی ہے ہم نے اس کی بھی بھر پور مز مت کی ہے۔اصف علوی کا یہ زاتی فعل ہو سکتا ہے پوری شعیہ قوم کا نہیں مُلک میں فرقہ وریت پہلانےوالے استمارکے ایجنٹ ہیں ۔ اور ملک کے دُشمن ہیں۔
مولانا عابد فاروقی نے کہا کہ میں بھی ڈیرہ کی عوام کا شُکریہ ادا کرتا ہوں ۔محرم میں اہم کردار ادا کیا کہ محرم الحرام امن کے ساتھ گزر گیا ۔اورشان اہلبیت پر روشنی ڈالی۔
کمیشنر ڈیرہ یحیٰ اخوند زادہ نے کہا کہ دریا سیاہی بن جائنیں اور درخت قلم بن جائینں تب بھی محمد ص اوراس کی اہلبیت کے فضائل نہیں لکھے جا سکتے ۔صحابہ کرام کی شان بھی بُلند ہے رسول پاک اوراہلبیت کی زندگی ہمارے لیے معشل راہ ہے جو بھی اسلامی ایونٹ ہوضلعی انتظامیہ کا تعاون ساتھ رہے گا۔میں ڈیرہ کی عوام کا امن کے حوالے سے کردار ادا کرنے پر شُکریہ ادا کر تا ہوں۔اور علامہ رمضان توقیر کا بھی شکر یہ ادا کرتا ہوں کہ ڈیرہ کےامن کے بارے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ میں ڈیرہ کی عوام سے اُمید کرتا ہوں کہ چہلم امام حسین ء پر اور 12ربیع الاول پر بھی یہ امن کی رویات کو برقرار رکھا جائے گا اس نیک مقصد کے لیے اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی ،ناصر ہو