• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

مدرسہ حجتہ قم میں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے برسی شہید قائد کا اجتماع

مدرسہ حجتہ قم میں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے اجتماع
(جعفریہ پریس خصوصی)
*قم المقدسہ کی سرزمین پر قائد شہید کی انتیسویں برسی کے حوالے سے ایک سیمنار دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت‌الله علامہ سید ساجد علی نقوی مدظلہ شعبہ قم المقدسہ کی جانب سے مدرسہ حجتیہ میں منعقد ہوا جسمیں حوزہ علمیہ قم المقدسہ کے علماء کرام اور طلاب عظام نے بهر پور شرکت فرمائی.
اس سیمنار سے دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم کے مسٗول جناب سید اظہر حسین زیدی صاحب اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ عارف حسین واحدی صاحب نے خطاب فرمایا.
جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ عارف حسین واحدی صاحب نے قائد شہید کی خدمات کے حوالے سے روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ قائد شہید کے ساتھ انکے زیر سایہ کام کرنے کا موقع ملا۔وہ ھمارے لئے مشعل راہ تھے اور ھیں۔ان کو انتہائی مختصر وقت ملا،دشمن نے ھم سے وہ عظیم ھستی چھین لی لیکن اس مختصر دور قیادت میں قائد شہید نے ایسے نقوش چهوڑے کہ جو آج بهی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں. ان کی عزت و عظمت کو درک کرنے کے لئے ان کی شہادت پر حضرت امام خمینی رح کے علمائ کرام کے نام پیغام کو پڑھنے،سمجھنے کی اشد ضرورت ھے،ان کے افکار کو سمجھنے اور جوان نسل تک پہنچانے میں ھمیں کردار ادا کرنا ھو گا قاید شہید کے بتائے ہوئے راستے پر قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی مدظلہ کی زیر سرپرستی اور انکی مدبرانہ قیادت میں یہ سفر طے ہو رہا ہے اور ہم کامیابی سےاپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں.
علامہ عارف واحدی نے قائد ملت جعفریہ کی دانشمندانہ قیادت میں ملی پلیٹ فارم شیعہ علما کونسل پاکستان کی دینی،تنظیمی،سیاسی فعالیت اور جدوجہد پر مفصل روشنی ڈالتے ھوئے کہا کہ آپ یہاں تحصیل علم میں مصروف ھیں قُم عالم اسلام اور تشیع کا مرکز ھے قوم کی نظریں آپ پر ھیں آپ مستقبل کا سرمایہ ھیں پاکستان میں آنے والی تبدیلیوں اور حالات پر گہری نظر رکھیں قیادت اور قوم آپ سے توقع رکھتی ھے ھم ان مشکلات اور نازک حالات میں آپ کی تجاویز اور مشاورت کے منتظر رھتے ھیں،
طلاب حوزه علمیه قم المقدسہ کو متوجہ کیا کہ اسوقت پاکستان میں بہت سارے اداروں میں قابل افراد کی اشد ضرورت ہے ھمیں تعلیمی،سماجی اور سیاسی میدان میں ایک منظم جدوجہد کی ضرورت ھے-پاکستان میں تشیع کو درپیش مشکلات اور دہشتگردی کا نشانہ بنائے جانے کے حوالے سے کہا کہ ہمیں پاکستان میں دھشتگردی، غلیظ زبان اور لٹریچر کے ذریعے مشتعل کرنے کی کوشش کی گئی مگر ھم چونکہ جانتے تھے کہ یہ شیطانی حرکت ھے ملک و ملت کے خلاف ایک سازش ھے یہ دھشتگرد اسلام اور اور پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنا چاہتے ھیں لہذا ھم نے ھمیشہ قوم کو پرامن رھنے اور قانون کی عملداری کا پیغام دیا پاکستان کو بچایا اتحاد و وحدت کا عملی پیغام دیا اور ھم سمجھتے تھے کہ ھمیں اپنی مٹی اور اپنی دهرتی سے محبت اور پیار کرنے کی سزادی جارہی ہے.مگر ھم نے ھمت نہ ھاری اور ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھی ھوئی ہیں۔انشااللہ ھم کامیابی سے اسلام کی سربلندی اور ملکی عزت و عظمت اور استحکام کے لئے اتحاد امت کا پرچم اٹھائے آگے بڑھ رھے ھیں
آخر میں جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ عارف حسین واحدی صاحب نے مکتب اهل بیت ع کے خلاف ہونے والی سازشوں اور شیعہ مسلمہ عقائد کو مسخ کر کے پیش کرنے والوں کو بے نقاب کرنے کے لئے جامعہ المنتظر میں بشارت عظمیٰ کانفرنس کے حق میں قرارداد پیش کی اور سینکڑوں علماء اور طلاب نے اس کانفرنس کی تائید میں نعرہ تکبیر بلند کیا.
آخر میں سوال و جواب کی نشست ہوئی جسمیں طلاب کرام اور علماء عظام کو انکے متفرق سوالات کے قانع کنندہ اور مدلل جوابات دئیے.