تازه خبریں

مرحوم سردار کاظم علی حیدری مرحوم کی سماجی، مذہبی اور اجتماعی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،قائد ملت جعفریہ پاکستان

جعفریہ پریس- مرکزی امام بارگاہ حسینیہ جتوئی چوک علی پور میں مرد مجاہد،سماجی، مذہبی نامور شخصیت اور شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صوبائی نائب صدر سردار کاظم علی حیدری مرحوم کی پہلی برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ  منعقدکی گئی۔ برسی کے اجتماع میں شیعہ علماء کونسل، جے ایس او اور جعفریہ یوتھ کے اراکین و تنظیمی کارکنان سمیت ملک بھر سے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور واعظین عظام نے شرکت کی۔ اس موقع پر شیعہ علماءکونسل پنجاب کے صوبائی صدرعلامہ مظہر عباس علوی،مولانا انوار حسین نوری،مولانا نجم الحسنین، مولانا منور حسین نقوی،مولانا مومن حسین قمی،مولانا عبدالمعبود آزاد چیئر مین علماء مشائخ امن کمیٹی ضلع مظفر گڑھ کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے مرحوم  سردار کاظم علی حیدری کی سماجی، مذہبی اور اجتماعی خدمات کو سراہتے ہوئے خطاب کیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ملت جعفریہ کی نامور شخصیت اور شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صوبائی نائب صدر سردار کاظم علی حیدری مرحوم کی پہلی برسی میں خصوصی خطاب کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ مرحوم سردار کاظم علی حیدری کی سماجی، مذہبی اور اجتماعی  خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا-