تازه خبریں

مرحوم مختارعلی شیدی کی نماز جنازہ شیعہ علماء کونسل خیرپور کے صدرعلامہ سید اسد اقبال زیدی قمی کی اقتداء میں ادا کردی گئی

جعفریہ پریس- محب اہل بیت اور سندھ کے مشہور و معروف نوحہ خواں مرحوم مختارعلی شیدی کی نماز جنازہ شیعہ علماء کونسل خیرپور کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی قمی کی اقتداء میں ادا کردی گئی۔  جعفریہ پریس کے نمائندے کے مطابق گذشتہ روز سندھ کے مشہور و معروف نوحہ خواں مرحوم مختارعلی شیدی قضائے الہی سے انتقال کر گئے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ شیعہ علماء کونسل ضلع خیرپور کے صدر اور جامعہ الحسین الشہید کے پرنسپل علامہ سید اسد اقبال زیدی قمی کی اقتدا میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں مرحوم کے عزیز و اقارب سمیت مومنین و عزاداران حسینی نے کثیر تعداد میں شرکت کی – بعد ازآں مرحوم کو اشکبار آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا-