• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

مرکزی آرگنائزر جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان سیدہ سدرہ نقوی کاتین روزہ دورہ ملتان۔

ملتان ( ) جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزرسیدہ سدرہ نقو ی نے ملتان ڈویژن کاتین روزہ دورہ کیا۔
۱۳ ،۱۴ اور ۱۵جون بروز ہفتہ اتوار اور سوموار خانگڑھ ڈوماں ، علی پور گھلواں ، جتوئی،بیت الحزن امام بارگاہ شیعہ میانی اور شیعہ میانی کے دورہ جات کئے ا ور جے ایس او طالبات پاکستان کے یونٹ قائم کئے خواہر تانیہ سجاد کو تحصیل علی پور اور خواہر طاہرہ کو تحصیل جتوئی کی آرگنائزر نامزد کیا۔اپنے دورہ میں انھوں نے معرفت امام زمانہ ؑ کے حوالے سے خطابات کئے اور غیبت امام زمانہؑ میں ذمہ داریوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ معرفت امام زمانہ ؑ واجب عینی ہے کیونکہ کہ اگر ہمیں وقت کے امامؑ کی معرفت و پہچان نہ ہو گی تو کیسے ممکن ہے کہ ہمیں دین اسلام کی معرفت ہو؟ جان لیں کہ معرفت کے بعد ہم پر کچھ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں یعنی جب ہم امامؑ کے مقام و منزل سے آگاہ ہو جائیں گے تو اطاعت امام ؑ اور اتباع امامؑ کرنا واجب ہو جائے گا۔امام زمانہ ؑ کی غیبت کے زمانہ میں ہم پر جو ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اس میں سے ایک یہ کہ علماء حق کے ساتھ متمسک رہ کر امام عالی مقامؑ کے ساتھ متمسک رہیں کیوں کہ علماء ان کے علم کے وارث اور انکی جانب سے ہم پر حجت ہیں۔مرکزی آرگنائزر نے جتوئی میں معرفت امام زمانہ ؑ کے عنوان پر ہونے والے تقریری ، منقبت اور کوئز مقابلہ کی تقریب میں شرکت کی اور انعامت تقسیم کئے۔