تازه خبریں

مرکزی آرگنائزر جے ایس او طالبات پاکستان سیدہ سدرہ نقوی نے خواہر سیدہ انیلہ کاظمی کو گلگت بلتستان کی مرکزی معاون نامزد کر دیا۔

جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے خواہر انیلہ کاظمی کو گلگت بلتستان کی مرکزی معاون نامزد کر دیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان ابھی تنظیم سازی کے مراحل سے گزر رہی ہے اور آرگنائزنگ باڈی کے طور پہ کام کر رہی ہے اس لئے ہم نے ہر صوبہ میں تنظیم کی مرکزی معاون نامزد کی ہے جو کہ اپنے اپنے صوبہ میں مرکزی آرگنائزر کی ترجمانی کرے اور تنظیمی امور سر انجام دے اس سے پہلے پنجاب کے لئے خواہر شجیعہ زہرا علوی ، سندھ کے لئے خواہر مرضیعہ بتول اور اب گلگلت بلتستان کے لئے خواہر انیلہ کاظمی کو مرکزی معاون کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے۔سیدہ سدرہ نقوی نے کہا کہ انتہائی قلیل مدت میں جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان نے ملک بھر میں اپنا تنظیمی تشخص قائم کیا، قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایات کی بدولت آج تنظیم اس نہج پر پہنچی ہے ۔ 
انشاء اللہ جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان ملت تشیع کی سربلندی و ترقی کے لئے بھرپور خدمات پیش کرے گی۔