مستونگ دہشت گردی میں امریکی اور بھارتی ایجنٹ ملوث ہے، علامہ سبطین سبزواری
 مستونگ دہشت گردی میں امریکی اور بھارتی ایجنٹ ملوث ہے، علامہ سبطین سبزواری
 مستونگ دہشت گردی میں امریکی اور بھارتی ایجنٹ ملوث ہے، علامہ سبطین سبزواری
 دہشت گردی کے خلاف قوم متحدہے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کروایا جاتا تو ان واقعات کو روکا جاسکتا تھا، صدر شیعہ علما کونسل پنجاب
لاہور (جعفریہ پریس  ) شیعہ علما کونسل پنجا ب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری پشاور اور مردان کے بعد مستونگ میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف قوم متحدہے۔ انتخابی جلسوں کے دوران شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔ ان واقعات سے ظاہر ہوگیا ہے کہ امریکی اور بھارتی ایجنٹ ان دھماکوں کے پیچھے ہیں۔ سوال ہے کہ ریاستی ادارے کہاں ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ردالفساد او رنیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کروایا جاتا تو ان واقعات کو روکا جاسکتا تھا۔ مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی اور 131 سے زائد لوگوں کی شہادت قومی المیہ ہے ۔پوری قوم بلوچ عوام کے دکھ درد میں شریک ہے۔ انشااللہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ مردان میں متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اور سابق وفاقی وزیر محمد اکرم درانی پر حملے میں پانچ افراد کی شہادت پر بھی قوم سوگوار ہے۔ اس سے پہلے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہارون بلور کو پشاور میں کارنر میٹنگ کے دوران جام شہادت نوش کرنا پڑا ، دہشت گردی کے یہ سب واقعات جمہوریت اور انتخابات کے خلاف سازش ہے۔ذمہ دار اداروں کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی نہیں برتنی چاہیے۔ ہمیں محتاط رہنا چاہیے۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here