جعفریہ پریس – بلوچستان میں مستونگ کے علاقے درین گڑھ میں زائرین کی بس کے قریب ہونے والے دھماکے میں شہدا کی تعداد 22 ہوگئی ہے ،جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں ۔ لیویزحکام کے مطابق یہ دھماکا خود کش تھا ،خودکش حملہ آورنے دھماکاخیزموادسے بھری گاڑی زائرین کی بس سے ٹکرائی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہیں، جس میں سوار زیادہ تر افراد جھلسے ہوئے ہیں ۔ کوئٹہ سے 80 کلومیٹر دور مستونگ کے علاقے میں دھماکے کی شکار مسافربس میں30مسافر سوار تھے ، زائرین کی بس تفتان سے کوئٹہ سے آرہی تھی،دھماکے کے بعد بس میں آگ لگ گئی ،واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے جگہ کو گھیرے میں لے لیا ،ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں کو قریبی اسپتا ل منتقل کرنا شروع کردیا،تاہم مناسب طبی امداد نہ ہونے کے سبب زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہاہے ۔سیکریٹری داخلہ اسد گیلانی کے مطابق مستونگ دھماکے میں چندسیکیورٹی اہلکاربھی زخمی ہوئے، لیویزفورس مسافربسوں کیساتھ چل رہی تھی