• اسلامی تحریک پاکستان صوبہ سندھ کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا
  • عزاداری مذہبی و شہری آزادیوں کا مسئلہ، قدغن قبول نہیں، علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقو ی کی ا پیل پر بھارت میں توہین آمیز ریمارکس پر ملک گیر احتجاج
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان کی مختلف شخصیات سے ان کے لواحقین کے انتقال پر تعزیت
  • اسلامی تحریک پاکستان کا گلگت بلتستان حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
  • علماء شیعہ پاکستان کے وفدکی وفاقی وزیر تعلیم سے ملاقات نصاب تعلیم پر گفتگو مسائل حل کئے جائیں
  • بلدیاتی انتخابات سندھ: اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب
  • یاسین ملک کو دی جانے والی سزا ظلم پر مبنی ہے علامہ شبیر حسن میثمی شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • ملی یکجہتی کونسل اجلاس علامہ شبیر میثمی نے اہم نکات کی جانب متوجہ کیا
  • کراچی میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ

تازه خبریں

اسرائیل ناجائز ریاست ہے ، پاکستان کا موقف واضح ہے، تسلیم نہیں کر سکتے، قائد علامہ سید ساجد نقوی

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کاجارحانہ اقدام قابل مذمت ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کاجارحانہ اقدام قابل مذمت ہے، ساجد نقوی
مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کے حملے اور دو روز میں پانچ افراد کی شہادت پر عالمی برادری کو خاموش نہیں رہنا چاہیے ، قائد ملت جعفریہ
یوم القدس سے قبل صیہونیوں کے مظالم روز بروز بڑھتے جارہے اس کیلئے بھر پور آواز اٹھانے کی ضرورت ہے

راولپنڈی /اسلام آباد 16اپریل 2022ء(جعفریہ پریس پاکستان )قائد ملت جعفر یہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کے جارحانہ اقدامات کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کے حملے ، نمازیوں پر تشدد اور دو روز میں پانچ افراد کی شہادت پر عالمی برادری کی خاموش نہیں رہنا چاہیے۔یوم القدس سے قبل صیہونی فورسز نے مسجد اقصیٰ میں ظالمانہ کارروائی اور فجر کے وقت نمازیوں پر حملہ کر تے ہوئے مسجد کے صحن اور ہال میں ظالم فورسزکی جانب سے آنسو گیس، گولیوں اوراسٹن گرنیڈز کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس سے مسجد کو نقصان پہنچا اور درجنوں افرا دزخمی ہو گئے۔شیلنگ سے کئی نمازیوں کی حالت غیر ہو گئی۔علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ مسجد اقصیٰ کے حالات کشیدہ بتائے جاتے ہیں عالم اسلام کو اسرائیلی جارحیت روکنے کےلئے مثبت اقدامات کرنا ہونگے ۔ غاصب صیہونی حکومت عالمی برادری کی خاموشی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بیت المقدس کو یہودیوں کا شہر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صیہونیوں کے مظالم روز بروز بڑھتے جارہے ہیں کیلئے بھر پور آواز اٹھا نے کی ضرورت ہے ، اقوام متحدہ، او آئی سی اور مسلم ممالک رمضان المبارک میں فلسطینیوں کو مسجد میں جانے کی بندش ختم کرانے اور علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات و اسرائیلی جارحیت رکوانے میں اپنا مثبت کر دار ادا کریں۔ آخر میں علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بیت المقدس پر صیہونی قبضے کیخلاف جمعة الوداع کے موقع پر ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ”یوم القدس“ ملّی جذبہ کے ساتھ بھر پور انداز میں منائیں اور مرکزی ،صوبائی ، ڈویژنل ، ضلع، تحصیل اور یونٹ کی سطح پر تمام عہدیداران و کارکنان ملک بھر میں جمعة الوداع کے موقع پر ”القدس ریلیاں اورسیمینار “کے انعقاد کیلئے تمام تر انتظامات و عملی اقدامات کریں۔