• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

مشرق وسطٰی میں بھڑکائی جانے والی آگ کو پاکستان لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ڈاکٹر ابوالخیرمحمد زبیر

 جعفریہ پریس – جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیرصدارت منعقدہ ’’علمائے اسلام کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ علامہ ساجد علی نقوی نے اہم اور نازک موقع پرعلمائے اسلام کانفرنس منعقد کرکے علما کو ان ی ذمہ داریوں کا احساس دلایا، علما اسلام کی ذمہ داریاں ہروقت اور ہر آن محسوس کی جاتی رہی ہیں لیکن اب جبکہ عالمی سازشیں عروج پر ہیں، مشرق وسطٰی میں بھڑکائی جانے والی آگ کو پاکستان لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس صورتحال میں علماء کرام کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔ عوام میں اکابرین کی محبت کے باعث یہ شعور پیدا ہوچکا ہے کہ تفریق کرنے والا یہود نصاریٰ کا ایجنٹ ہے۔ انھوں نے کہا کہ یمن کے اندر لگائی جانے والی آگ کو پاکستان میں لانے کو کوشش کی جارہی ہے۔ عاملہ کے اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کردہ اعلامیہ یہ تھا کہ پاکستان کو غیر جانبدار رہنا چاہیے۔ ایران کا عالمی ایٹمی معاہدہ ایران کی سالمیت کا باعث بنے گا، یہود و نصاریٰ کا کب قبول ہے کہ ایک مسلمان ملک مستحکم ہو، اس آگ کو پاکستان میں لانے کی سازشیں علما کے ذریعہ ناکام بنائی جائیں گیں۔ ڈالر اور پیٹ کی خاطر قتل عام کرانے والوں کی بیخ کنی کی جائے۔