تازه خبریں

مصر میں عیسائیوں کی بس پر فائرنگ سے28افراد ہلاک

مصر میں عیسائیوں کی بس پر فائرنگ سے28افراد ہلاک

مصر میں مسافر بس پر فائرنگ کے نتیجے میں اٹھائیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
واقعہ صوبہ منیا میں پیش آیا جب قبطی عیسائیوں کو گرجا گھر لیجانے والی بس پر گاڑیوں پرسوار مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کردی۔حکام کے مطابق ابھی تک کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس واقعے میں داعش ملوث ہوسکتی ہے کیونکہ اس سے قبل بھی اسی نوعیت کی وارداتوں کی ذمہ داری داعش قبول کرچکی ہے۔