تازه خبریں

معروف عالم دین ، شہید قائد کے قریبی ساتھی اورشیعہ علما کونسل کے رہنماعلامہ سید عالم موسوی کوشہید کردیا گیا

 جعفریہ پریس – معروف عالم دین  اور شہید قائد کے قریبی ساتھی علامہ سید عالم موسوی کو پشاور ڈھکی کے علاقے میں شہید کردیا گیا- علامہ سید عالم موسوی قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے ہمدرد اور شیعہ علما کونسل کے رہنما نیز امام بارگاہ مولانا صفدر حسین موسوی واقع خیابان شریعت اندرون آسامائی گیٹ پشاور کے متولی بھی تھے-
شیعہ علما کونسل خبر پختوں خواں کے صدر علامہ محمد رمضان توقیرنے شہید کے خانوادے اور مومنین سے اظہار کرتے ہوئے سانحے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، انھوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ پورے پاکستان میں شیعہ نوجوانوں، علماء اور شخصیات کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے جو کہ ملت جعفریہ کو دیوار  سے لگانے کی سازش ہے، جو کبھی پوری نہیں ہوگی۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ سزائے موت کے قانون کو ختم کرنے کے سبب آج دہشت گرد بغیر کسی خوف و خطر اپنی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں جبکہ صوبائی اور مرکزی حکومتیں اس دہشت گردی کو ختم کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو جب تک کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا اس وقت تک ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔