تازه خبریں

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کی فائرنگ سے 12سالہ لڑکا شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے12 سالہ لڑکا شہید کردیا۔8 جولائی سے اب تک شہداء کی تعداد 88 ہوگئی جبکہ جیل میں موجود حریت رہنما یٰسین ملک کو نامعلوم مقام پر منتقل کرنے پرعوامی سطح پر ان کی حفاظت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں 57 ویں روز بھی صورتحال کشیدہ ہے ، وادی میں کرفیو کے ساتھ ساتھ کئی علاقوں میں آزادانہ نقل و حمل پر پابندی عائد ہے ، مکمل ہڑتال کے باعث تعلیمی ادارے ، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند ہے ۔