تازه خبریں

کلام پاک کی توہین ایک مذموم اور شرمناک عمل ہے ،واقعہ کی تحقیقات کرائی جا رہی ہیں دو ہمسایہ ممالک کے درمیان اختلافات پیدا کرنے والے بہت جلد بےنقاب ہو جائینگے،ایرانی قونصلیٹ کوئٹہ

جعفریہ پریس – صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کی قونصلیٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قرآن کریم کی نورانی آیات کی توہین کی مشکوک خبر شائع ہونے کے بعد اس واقعہ کی تحقیقات کرائی جا رہی ہیں اور متعلقہ پاکستانی حکام کی مدد سے اس واقعہ کے اصل محرکات کو جاننے کیلئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ یہ کام اسلام دشمنوں اور غیر مسلم قوتوں کی سازش ہے۔ یہ بات سب پر واضح ہے کہ مقدسات دین مبین اسلام خصوصاً کلام پاک کی توہین جو حبل متین الہی ہے، تمام مسلمانوں اور باقی مذاہب کی نظر سے ایک مذموم اور شرمناک عمل ہے۔ اس واقعہ میں ملوث عناصر اسلامی ممالک خاص طور پر دو ہمسایہ دوست اور برادر ممالک ایران اور پاکستان کے درمیان نفاق، اختلافات اور تفرقہ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ جو بہت جلد بےنقاب ہو جائینگے۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں ایران سے آنے والے فروٹ پیٹیوں میں رف کاغذ کی جگہ قرآن مجید کے مقدس اوراق کے استعمال کی مشکوک خبر شائع کی گئی جس پر شدت پسند تنظمیموں نے اسے فرقہ وارییت کا رنگ دے کرایران اور شیعت کے خلاف غلیظ نعرہ بازی کی  نیز شیعہ املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تاہم حالات کنٹرول کرنے فوج بلا لی گئی-