ملتان: جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام یوم عاشور کے موقع پر لبیک یا حسین ؑ کفن پوش ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں عزاداران امام حسین ؑ نے شرکت کی۔
ریلی کی قیادت ڈویژنل صدر جے ایس او برادر ذیشان شمسی، ڈویژںل جنرل سیکرٹری جے ایس او برادر حیدر زمان، فنانس سیکرٹری برادر یاسر علی، اطلاعات سیکرٹری برادر میثم تمار نے کی۔
ریلی میں خطاب کرتے ہوئے ڈویژن صدر نے کہا کہ عزاداری سید الشہدأ کا مقصدر ہرگر فقط رو لینا ماتم کر لینا نہیں ہے آج ہم جو مجالس اور ماتم برپا کرتے ہیں اس کا مقصد کربلا کی عظیم قربانی کے حقیقی مقصد کو زندہ رکھنا ہے اور دنیا کو بتانا ہے کہ قربانی امام حسین ؑ کوئی حادثہ نہیں بلکہ بقائے اسلام کا ایک اہم نقطہ ہے۔ آج مجالس و جلوس میں ہمیں اس نماز کو ہرگز نہیں بھولنا چاہئے جس کی بقا کیلئے امام عالی مقام نے سجدہ میں سر اقدس کٹوایا تھا۔