تازه خبریں

ملتان قرنطینہ میں زائرین کے ساتھ ذیادتی بند کی جائے حکومت ناقص انتظامات ٹھیک کرے علامہ  موسی رضا جسکانی

جعفریہ پریس پاکستان : صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب علامہ موسی رضا جسکانی نے جاری بیان میں بتایا کہ انتظامیہ کے ساتھ مشاورت ہوئی تھی کہ گزشتہ روز کلیئر ہونے والے زائرین کو گھروں کو روانہ کردیا جائے گا آج جب زائرین بسوں میں سوار ہوئے تو ان کو واپس اتار لیا گیا اور انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ ان زائرین کو کچھ وقت اور قرنطینہ میں رکا ہوگا ۔

یہ زائرین پہلے تفتان میں بد انتظامی کا شکاررہے اور وہاں سے ملتان قرنطینہ آئے یہاں مقررہ مدت پوری کرنے کے بعد اب جب ان کے گھروں کو جانے کا وقت ہوا تو انتظامیہ نے ان کو مزید روک لیا اور روکنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی جارہی ہم انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان افراد کو مزید تنگ کرنے سے گریز کرے ورنہ ہم احتجاج کی جانب جائیں گے