تازه خبریں

ملکی خود مختاری، سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی

ملکی خود مختاری، سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی
وزیر خارجہ کا بیان نامکمل،دنیا پر واضح کریں کہ پاکستان میں کوئی دہشتگردی کا کیمپ نہیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان
اسلام آباد/راولپنڈی 25 اگست 2017 ء(  دفتر قائد   )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ ملک کی سلامتی اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا، وطن پر کوئی کڑا وقت آیا تو پوری قوم متحد ہو کر سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگی اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا ، قوم کے متحد ہونے کا بھی یہ سنہری موقع ہے، وزیر خارجہ کا بیان نامکمل ہے، دوٹوک اور واضح الفاظ میں باور کرایا جائے کہ ملکی خود مختاری، سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا، عالمی دنیا کو یہ بھی باور کرایا جائے کہ پاکستان میں تربیت گاہیں موجود نہیںاور نہ ہی پاکستان کسی کی سرپرستی کرتا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی صدر کی جنوبی ایشیا اور افغانستان بارے جاری پالیسی اور رد عمل میں وزیرخارجہ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ امریکی صدر نے جس انداز میں نئی پالیسی کا اعلان کیاہے اور اپنی مرضی پاکستان پر مسلط کرنے کی کوشش کی ہے بطور خود مختار ایٹمی پاکستان کےلئے ناقابل قبول ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر خارجہ کی جانب سے جو حالیہ بیان دیاگیاہے اسے مکمل کیا جائے اور انہیں پاکستانی قوم کا نمائندہ ہو نے کے حیثیت سے جرات اور بے باقی سے واضح واشگاف الفاظ میں کہنا چاہیے کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ، ہزاروں جانیں دہشت گردی کی جنگ میں قربان ہوئیں، ملک میں کوئی دہشت گردی کا کیمپ یا تربیت گاہ نہیں اور نہ ہی ہم کسی کی سرپرستی کرتے ہیں،نہ ہی کسی کو آقا مانتے ہیں۔ ہم کسی کو اپنی تقدیر کے فیصلے کا اختیار نہیں دے سکتے ۔
علامہ سید ساجد علی نقوی نے زور دیتے ہوئے کہاکہ ہم پہلے بھی کہہ چکے اور ایک مرتبہ پھر دہراتے ہیں کہ پاکستان کی خود مختاری، سلامتی اور دفاع پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔ پاکستان پر اگر کوئی کڑا وقت آیا تو پوری قوم متحد ہوکر سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگی ،قوم دفاع وطن اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کےلئے تیار ہے ۔ انہوںنے پاکستانی قوم کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ یہ سنہری وقت ہے کہ تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر متحد و منظم ہوکر عالمی دنیا کو باور کرائیں کہ ہم نہ صرف متحد و منظم قوم ہیں بلکہ ملک کے تحفظ کےلئے خاطر ہر قسم کی قربانی کےلئے بھی تیار ہیں۔