ملک بھر میں زائرین کی صورتحال پر دفتر شیعہ علماء کونسل پاکستان کا اطلاعیہ جاری
٭ سکھر سنٹر سے 5زائرین اپنے گھروں کو روانہ ہوچکے ہیں ۔اب صرف ایک زائر باقی ہے۔
٭ اٹک میں 9زائرین کی ٹیسٹ رپورٹس میں سے 2رپورٹس نیگیٹو ہیں بقیہ رپورٹس تا حال موصول نہیں ہوئیں۔
٭ راجن پور سنٹر میں7زائرین موجود ہیں۔ آج ان کے دوبارہ سیمپل لیے جارہے ہیں۔
٭ ڈیرہ غازیخان سے 56زائرین و غیرزائرین گھروں کو روانہ ہوچکے ہیں۔ 24باقی ہیں۔
٭ علی پور ضلع مظفر گڑھ میں صرف 2زائرین باقی ہیں۔ بقیہ تمام گھروں میں پہنچ چکے ہیں۔
٭ رحیم یارخان شیخ زید ہسپتال میں 7زائرین موجود ہیں۔ آج ان کے سیمپل دوبارہ لیے جارہے ہیں ۔
٭ ملتان سنٹر سے 35زائرین و غیرزائرین گھروںمیں پہنچ چکے ہیں۔ 37باقی ہیں۔
٭ لاہور سنٹر سے تمام زائرین گھروں میں پہنچ چکے ہیں۔ آخری زائر بھی آج اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔
اعلیٰ سطحی رابطوں کے ذریعے زائرین کو تہران سے بذریعہ پی آئی ا ے فلائٹ واپس لانے کی کوششیں جاری ہیں۔