ملک بھر میں زائرین کی صورتحال پر دفتر شیعہ علماء کونسل پاکستان کا اطلاعیہ جاری
٭ سکھر سنٹر میں صرف ایک زائر باقی ہے۔
٭ جھنگ سنٹر میں 27میں سے26 نیگیٹو رپورٹس کے حامل زائرین کے سیمپل دوبارہ لیے گئے تھے رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوئیںایک رپورٹ پازیٹو ہے۔
٭ اٹک میں6 نیگیٹو رپورٹس کے حامل زائرین کے دوبارہ ٹیسٹ کی رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوئیں ایک زائر کا رزلٹ پازیٹو ہے۔
٭ راجن پور سنٹر میںپازیٹو رپورٹس کے حامل3زائر موجود ہیں۔
٭ ڈیرہ غازیخان سے 10زائرین گھروں کو جا چکے ہیں10زائرین کے دوبارہ سیمپل لیے گئے4کی رپورٹس پازیٹو ہے۔
٭ علی پور ضلع مظفر گڑھ سنٹر سے بقیہ دونوں زائرین گھروں کو جا چکے ہیں۔
٭ رحیم یارخان شیخ زید ہسپتال میںموجود 7زائرین کی رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوئیں۔
٭ ملتان سنٹر میں37زائرین وغیرزائرین کی رپورٹس موصول نہیں ہوئیں۔
٭ خانیوال سنٹر میںموجودایک زائربھی اپنے گھرپہنچ چکا ہے۔
٭ شیخوپورہ سنٹر میں موجودتمام 12 زائرین گھروں میں پہنچ چکے ہیں۔
٭ فیصل آباد سنٹر میں11زائرین موجود ہیں تین چار دنوں تک گھروں کو روانہ ہونے کا امکان ہے۔
٭ سرگودھا سنٹر میں34زائرین موجود ہیں دوسری مرتبہ لیے جانے والے سیمپلز کی رپورٹس دو تین دنوں تک موصول ہوں گی۔
٭ گلگت سنٹر سے تمام زائرین گھروں کو جا چکے ہیں جبکہ نگر سنٹر میں 8زائرین باقی ہیں۔
اعلیٰ سطحی رابطوں کے ذریعے زائرین کو تہران سے بذریعہ پی آئی ا ے فلائٹ واپس لانے کی کوششیں جاری ہیں۔
زائرین کو سہولتیں بہم پہنچانے اور دیکھ بھال کیلئے
٭ مرکز،مرکزی نائب صدر/ مسﺅل امور زائرین علامہ مظہر عباس علوی ،مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی
٭ صدر شمالی پنجاب علامہ سبطین حیدر سبزواری کی سربراہی میںتشکیل کردہ ٹیم خصوصی طور پر لاہور کی ٹیم۔
٭ صدر جنوبی پنجاب صدر علامہ موسیٰ رضا جسکانی کی سربراہی میں ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں تشکیل کردہ ٹیم ۔
٭ ڈیرہ غازی خان سنٹر میںکرم حسین زرگرکی سربراہی میں ٹیم حسب سابق خدمات سرانجام دے رہی ہے۔
٭ سرگودھا سنٹر کےلئے تحصیل صدربھلوال سید ظہیر عباس شیرازی خصوصی خدمات ۔
٭ جھنگ سنٹر صوبائی نائب صدر سید مسعود الحسن ترمذی خصوصی خدمات۔
٭ فیصل آباد سنٹرمیں ڈویژنل سیکرٹری سید عقیل شاہ، ضلعی صدر سید غضنفر عباس ترمذی اور ان کی ٹیم خدمات سرانجام دے رہی ہے۔
٭ سکھر،صوبائی صدر سندھ علامہ سید ناظر عباس تقوی کی سربراہی میں تشکیل کردہ ٹیم۔
٭ ڈیرہ اسماعیل خان میں تحصیل صدر سید انصار علی زیدی خصوصی خدمات جاری۔
٭ صدر گلگت بلتستان علامہ آغا سید محمد عباس رضوی کی سربراہی میں تشکیل کردہ ٹیم خدمات سرانجام دے رہی ہے۔
٭ مرکزی ،صوبائی/علاقائی ڈویژنل ،ضلعی،تحصیلی اور یونٹ عہدیداران و کارکنان
٭ مرکزی دفتر ،صوبائی /علاقائی دفاتر ٭ذیلی اور ملی تنظیمیں ٭بیرون ملک دفاتر قائد ٭جعفریہ پریس
مسلسل مصروف عمل ہیں اورخدمات سرانجام د ے رہے ہیں۔
منجانب: مرکزی دفتر شیعہ علماءکونسل پا کستان