راولپنـــــڈی:قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ کی طرف سے علامہ عارف حسین واحدی کی سربراہی میں ایک وفد نے راجہ بازار میں مرکزی جلوس عزاداری میں شرکت کی وفد میں مولانا فرحت عباس جوادی،مولانا محمد رضا،مولانا محمد علی نقوی،مولانا عبدالمجید،سید نیر عباس،سیدمحمود نقوی اور دیگر احباب موجود تھے-
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے عظیم الشان جلوس عزا سے خطاب کرتے ھوئے قائد محترم کی طرف سے پوری دنیا خاص کر پاکستان کے بہادر اور مخلص عزاداروں،علماءکرام،خطبا حضرات،ذاکرین عظام،بانیان عزا،ماتمیوں،نوحہ خوانوں،سبیلیں لگانے والوں،تعزیہ داروں اور انتظامات کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اے حسینیو ! ھم یزیدی ظلم و جبر کے خلاف آپ کے احتجاج،عزاداری اور مسلسل جدوجہد کو سلام پیش کرتے ھیں یہ عزاداری ھے جس نے ھر دور میں ظالم سے نفرت اور مظلوم سے ھمدردی کا درس دیا ھے بین الاقوامی سطح پر یہ عزاداری کسی کے لئے کسی قسم کی پریشانی کا سبب نہیں ھے بلکہ یہ ثابت ھو چکا ھے کہ عزاداری نے آج کے جبر میں پسے ھوئے معاشروں کو عزت،حریت،استقامت اور بہادری کے ساتھ زندہ رہنے کے گُر سکھائے ھیں آپ کی اس ولولہ انگیز عزاداری نے مظلومین اور مستضعفین میں بیداری کہ لہر پیدا کی ھے آپ کی عزاداری سے آج کے دور کا ھر ظالم و جابر پریشان ھے،آپ کی عزاداری سے دشمن اسلام یزیدی قوتیں پریشان ھیں،آپ کی عزاداری نے حسینی روح اور تڑپ کو جوانوں کے سینوں میں بھر دیا ھے اس لیے ناپاک یزیدی روح آپ کی عزاداری سے پریشان ھے اور عزاداری سے گھبراتے ھوئے عزاداری کے راستے میں رکاوٹیں ڈالتے ھیں آپ کی عزاداری نے مظلوم اقوام کے دلوں میں سامراجی شیطانی طاقتوں کا رعب اور خوف دور کر دیا ھے جس سے وہ عزاداری سے خائف ھیں عزاداری یزیدی کردار کے مقابلے میں حسینی کردار اور راستے سکھاتی ھے عزاداری مظلوم کربلا حسین ابن علی علیھم السلام کی قربانی اور ان کے پیغام کو آگے بڑھانے کا نام ھے چونکہ حضرت خاتم النبیین،رحمۃ اللعالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا تھا کہ حسین مجھ سے ھے اور میں حسین سے ھوں-پھر فرمایا میرا حسین ھدایت کا چراغ اور نجات کے کشتی ھے- عزاداری اسلام کے احیا کے کی اسی تحریک کو آگے بڑھانے کا مقدس مشن کا نام ھے جو نواسہ رسول نے کربلا سے شروع کی تھی-عزاداری نے امریکہ کی سربراہی میں منحوس تکون کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا ھے عزاداری ھماری شہ رگ حیات،ھماری روح،عبادت اور ھمارا ایمان ھے-
آخر میں علامہ عارف واحدی نے امام حسین کے یوم عاشور کے مصائب بیان کئے-




