• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

ملک بھر میں مہنگائی و بد امنی کا طوفان برپا ہے علامہ شبیر حسن میثمی

ملک بھر میں مہنگائی و بد امنی کا طوفان برپا ہے علامہ شبیر حسن میثمی

جعفریہ پریس پاکستان: مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن کہتے ہیں اس وقت پورے ملک میں مہنگائی اور بد امنی کا ایک طوفان برپا ہے، لوگ دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں۔ صبح کا گھر سے نکلا ہوا شخص شام کو خالی ہاتھ واپس لوٹتا ہے۔ آخر ایسا کب تک چلے گا؟ انسان انسان کو کچل رہا ہے، اسٹریٹ کرائم بڑھتے جا رہے ہیں اور ہمارے سیاستدانوں کو فقط سیاست کی پڑی ہے۔ نہ غریب کا خیال نہ ملک کی فکر، آخر کب تک؟!  پاکستان ایک عظیم ملک ہے قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کی کوششیں تو غریب عوام کو سہولیات فراہم کرنا تھیں مگر آج سہولیات تو دور کی بات، غریب روٹی کے لیے پریشان ہے۔ قائد کے افکار سے مکمل استفادہ کر کے ملک میں خوشحالی کے لیے مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔ ایک طرف سیلاب زدگان کی مشکلات کی طرف توجہ رہے کہ اس وقت سخت سردی کے عالم میں لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، مکانات کی تباہی کے بعد اب وہ وہ ٹینٹ میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ ایسے بھی بہت سے خاندان ہیں جن کے پاس ٹینٹ بھی نہیں ہے اور وہ شدید سردی میں ٹھٹر رہے ہیں، ان تمام حالات کا ذمہ دار آخر کون؟؟؟؟؟