ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 12 اموات، 591 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 12 اموات، 591 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں آج اب تک کورونا وائرس سے مزید 12 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 471 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 20725 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 180 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 137 اور پنجاب میں 126 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 21، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here