تازه خبریں

سال 2025ء کے دو جڑواں مہینوںمئی اور جون میں دو جڑواں برادر اسلامی ہمسائیہ ممالک پاکستان و ایران پر دو ازلی دشمنوں انڈیا اور اسرائیل نے جارحیت کا ارتکاب کیا ۔ ماہ اپریل کے اواخر میں پہلگام میں سیاحوں پر ہونیوالے حملے کو جواز بناکر 7مئی کو انڈیا نے پاکستان کی بین الاقوامی سرحدوں کی خلاف ورزی کیساتھ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹرکی سنگین ترین خلاف ورزی کی مگر اسے پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے ایسا کاری وار اور غیر متوقع جواب ملا کہ فرانسیسی رافیل طیاروں ، ر وسی ائرڈیفنس سسٹم اور اسرائیل سے حاصل کی گئی ٹیکنالوجی بھی ان حملوں کوروکنے میں ناکام رہی اور بالآخر جنگ میں انڈیا کو بدترین شکست سے دوچار ہوتا دیکھ کر مودی کے پائوں نہ صرف لڑکھڑائے بلکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ثالث بن کر کودے اور اس طرح عارضی سیز فائر کا اعلان کیاگیا جس کے بعد آج تک مودی سرکار مسلسل گیدڑ بھبھکیوں سے نہ صرف کام چلارہی ہے بلکہ پاکستان کیخلاف نئی سازشوں کی تیاری کررہی ہے البتہ پاکستان کو اس معرکہ حق میں نہ صرف فتح نصیب ہوئی بلکہ خطے میں انڈیا کی تھانیداری کا بھی نہ صرف خاتمہ ہوا بلکہ مودی سرکار کی سربراہی میں بڑھتے ہوئے اکھنڈ بھارت کے نظریے کو بھی کاری وار لگا اور وہ پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوا،سفارتی سطح پر مسئلہ کشمیر ایک مرتبہ پھر اجاگر ہوااور اسے دوطرفہ مسئلہ کی بجائے بین الاقوامی مسئلہ سمجھاگیا اور اس کے حل کیلئے ایک نئے انداز میںسلامتی کونسل سمیت دیگر سفارتی محاذوں پر آواز بلند ہوئی دوسری طرف انڈین اپوزیشن سمیت دیگر اکائیوں نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور اب تک یہ سلسلہ جاری ہے۔

 ملک میں ایک بار پھر فرقہ پرستی و انتہا پسندی کو فروغ دیاجارہا ہے ، زاہد آخونزادہ

 ملک میں ایک بار پھر فرقہ پرستی و انتہا پسندی کو فروغ دیاجارہا ہے ، زاہد آخونزادہ
  علامہ ناظر عباس تقوی کو وفاقی دارالحکومت میں سرعام قتل کی دھمکیاں دینے کی مذمت کرتے ہیں ، ترجمان قائدملت جعفریہ
        حکومت اور انتظامیہ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرعام دھمکیاں دینے والوں کیخلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ              
راولپنڈی /ااسلام آباد 4ستمبر 2024ء ( جعفریہ پریس پاکستان )قائد ملت جعفریہ پاکستان کے ترجمان زاہد علی آخونزادہ نے شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور معروف عالم دین سید ناظر عباس تقوی کو وفاقی دارالحکومت میں سرعام قتل کی دھمکیاں دینے کی مذمت کرتے ہوئے اس جرم کے مرتکب افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان زاہد علی آخونزادہ نے کہا کہ ملک میں ایک بار پھر فرقہ پرستی و انتہا پسندی کو ناعاقبت اندیشن عناصر فروغ دے کر وطن عزیز کی پرامن اتحاد امت کی فضا کو ثبوتاژ کرنا چاہتے ہیں جس کی جانب” وقتاًفوقتاً” توجہ دلائی جاتی رہی ہے لیکن اس ضمن میں حکومت کے روایتی انداز میں کیے جانے والے اقدامات ناکافی اور بے اثر ہیں۔ انہوں واضح کیا کہ ملک عزیز میں یہی انتہا پسندی سینکڑوں پاکستانیوں کی جان لے چکی ہے جسے دوبار ملک پر مسلط کرنے کوشش کرنے والے کسی بھی طور ملک و دین کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بدولت ہر مکتب فکر میں موجود فرقہ پرستوں اور انتہا پسندوں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے اسی لیے ایک بار پھر قتل کی دھمکیاں دے کر بعض عناصر فضا کو خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں جسکی کوئی محب وطن کبھی اجازت نہیںدے سکتا۔ انہوں نے حکومت اور انتظامیہ کی اس ضمن میں ابھی تک کی خاموش پالیسی اور روایتی اقدامات کو معنی خیز اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرعام دھمکیاں دینے والوں کے خلاف فوری کار روائی کا مطالبہ بھی کیا۔