تازه خبریں

ملک میں تکفیری سازشوں کو شیعہ سنی اتحاد سے ناکام بنانا ہو گا،علامہ عارف واحدی مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان

ملک میں تکفیری سازشوں کو شیعہ سنی اتحاد سے ناکام بنانا ہو گا،علامہ عارف واحدی
وطن عزیز پاکستان میں دہشتگردی کو فرقہ واریت سے نہ جوڑا جائے ہمارے ملک میں کوئی فرقہ واریت نہیں ہے،مرکزی سیکرٹری جنرل
عزاداری کے جلوس و مجالس برپا کرنا ہماری عبادت ہے جو ہمارا آئینی و قانونی حق ہے جسے کسی صورت بھی محدود نہیں کیا جا سکتا
راولپنڈی /اسلام آباد 21نومبر 2016ء ( جعفریہ پریس)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزسیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے شیعہ علماء کونسل راولپنڈی کے ضلعی صدر علامہ نصیر حسین موسوی ،نائب صدر سید جاوید حسین شاہ اور دیگر تنظیمی کارکنان کے ہمراہ وفد کی صورت میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام میں شرکت کی اور اس موقوع پر فوارہ چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تمام اُمت اگر شہداء کربلا کے مشن کو لیکر اسلام کی حیاء کی اس عظیم تاریخ کو لیکر سامراجی سازشیں جو اُمت مسلمہ اور اسلامی ممالک کے خلاف ہو رہی ہیں اُٹھ کھڑی ہو ں توانشاللہ ناکام ہوجائیں گی۔ عزاداری کے جلوس و مجالس برپا کرنا ہماری عبادت ہے جو ہمارا آئینی و قانونی حق ہے جسے کسی صورت بھی محدود نہیں کیا جا سکتا۔ علامہ عارف واحدی کا کہناتھا کہ وطن عزیز پاکستان میں دہشتگردی کو فرقہ واریت سے نہ جوڑا جائے ہمارے ملک میں کوئی فرقہ واریت نہیں آج شیعہ سنی سب مل کر نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام کا چہلم کے موقع پر امام حسین علیہ السلام کی یاد منا رہے ہیں ۔چند مٹھی بھر عناصر ہیں جو ملک کی سا لمیت کیلئے خطرہ ہیں اور وطن عزیزکی سیکورٹی کو پارہ پارہ کر نے اور جڑوں کو کھوکھلا کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ہمیں ملک میں تکفیری سازشوں کو شیعہ سنی اتحاد سے ناکام بنانا ہو گا۔اس موقع پرشیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی کا مزید کہنا تھا کہ عزاداری سید الشہداۂ پرچم اسلام کی سربلندی کی تحریک ہے ۔ماتمی جلوس ہائے عزا اُمت مسلمہ کو اتحاد کی دعوت دیتا ہے ۔اگر امہ کربلا سے درس لیں تو سامراجی قوتوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔اسلام اور پاکستان کے دشمن کارستانیوں میں مصروف ہیں جن کا قلع قمع کیا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب قانون کے پابند ہیں, جلوس وقت پر اختتام پذیر ونگے۔سی پیک سے بہت سے دشمن خوفزدہ ہیں, خونخوار دشمن انڈیا اس منصوبے کے درپے ہے ۔ہم ملکر دشمنوں کا مقابلہ کرینگے, ملک میں سب بھائی بھائی ہیں۔پاک فوج نے ملکی دفاع کے لئے جو قربانیاں دیں انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اپنی افواج پاکستان پر فخر ہے ۔آپریشن ضرب عضب کو بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردوں کا قلع قمع ہوضرب عضب کا دائرہ کار جنوبی پنجاب سے کوئٹہ تک بڑھانے کی ضرورت ہے۔