جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا حالیہ بارشوں کے دوران درجنوں افراد کی اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داران دکھی ہم وطنوں کی مدد کیلئے آگے آئیں جبکہ مخیر حضرات بھی دل کھول کراپنا حصہ ڈالیں، ملکی صورتحال میں صبر و تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کیا جائے، ملک کسی نئے بحران، انتشار کا شکار نہیں ہوسکتا ۔
جمعہ کے روز دو روز ہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کوچاہیے فی الفور ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں اور ایسے اقدامات بھی کئے جائیں تاکہ مستقل طور پر سیلابی صورتحال کا مقابلہ کیا جاسکے اور انسانی جانوں کا ضیاع ہونے سے بچا جاسکے۔ انہوں نے اس موقع پر تمام امدادی تنظیموں، انسانی حقوق کے نمائندوں اور مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ دل کھول کر اپنا حصہ ڈالیں اور اپنے دکھی ہم وطنوں کی امداد کریں تاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں ان کی داد رسی ممکن ہوسکے۔ اس موقع پر انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے بھی دلی افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
حالیہ ملکی سیاسی صورتحال پر قائد ملت جعفریہ کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی و جمہوری قوتوں کو چاہیے کہ وہ صبر وتحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں، اشتعال انگیز بیانات سے حالات مزید گھمبیر اور خراب ہونگے اور اب پاکستان ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں وہ کسی نئے بحران یا انتشار کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ ایسے حالات میں تمام ذمہ داران کو چاہیے کہ وہ اتحاد و صبر کا مظاہرہ کریں اور مسائل کو مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جائے اور بے جا بیان بازی سے گریز کیا جائے۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت