جعفریہ پریس – پاکستان انتہائی مشکل حالات سے گزر رہا ہے، اتحاد کا دامن تھامنے سے ہی مستحکم ،توانا اور صحیح اسلامی فلاحی پاکستان حاصل کیا جا سکتا ہے، امت مسلمہ کی بقاء بھی باہمی احترام و بھائی چارے میں ہے۔ ان خیالات کا اظہارقائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے پیر کے روز مرکزی دفتر میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا- انہوں نےمزید کہا کہ پاکستان کو اس وقت دہشتگردی، لاقانونیت، غربت، مہنگائی اور توانائی جیسے سنگین مسائل کا سامناہے۔
حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ ایک طرف پورا ملک دہشتگردی کی آگ میں جھلس رہا ہے جبکہ دوسری جانب مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے جبکہ دشمن کی ریشہ دوانیاں بھی عروج پر ہیں اور وہ قوم میں نفرت کے بیج بونے کیلئے طرح طرح کی سازشوں میں مصروف ہے ایسے حالات میں ملک کو مسائل کی گرداب سے نکالنے کیلئے ضروری ہے کہ باہمی احترام ، روداری اور وحدت کا دامن تھامیں اور مضبوط، مستحکم ، توانا اور ترقی یافتہ پاکستان کی جانب گامزن ہوں۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ امت مسلمہ بھی اس وقت شدید مسائل کا شکار ہے، برما، مصر، فلسطین، کشمیر، بحرین، عراق ، افغانستان سمیت جہاں بھی مسلمانوں کی اکثریت ہے وہاں امت مسلمہ کو طرح طرح کے مسائل میں الجھادیا گیا ہے اس لئے اب وقت کی ضرورت ہے کہ اتحاد و حدت کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں اسی صورت میں ہی امت مسلمہ ایک مرتبہ پھر اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتی ہے۔
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
- پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد