ملی پلیٹ فارم کی تاسیس و تشکیل میں سید وزارت نقوی کا اساسی رول رہا ، قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی
سید وزارت حسین نقوی ممتاز قانون دان، سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیت کے طور پر بھی معروف تھے، قائد ملت جعفریہ پاکستان
قائد ملت جعفریہ نے مرحوم کی ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لواحقین، پسماندگان، عقیدت مندوں سے تعزیت کا اظہار اور مرحوم کے علو درجات کی دعا کی
اسلام آباد /راولپنڈی 23نومبر 2023ء ( جعفریہ پریس پاکستان )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے تحریک کے بانی رکن اور جنرل سیکرٹری سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ کی ساتویں برسی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ سید وزارت نقوی نہ صرف تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما اور گولڈ میڈلسٹ کی حیثیت سے جانے پہچانے جاتے تھے بلکہ وہ ممتاز قانون دان، سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیت کے طور پر بھی معروف تھے اور ہر مکتبہ فکر میں احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے، علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ ملی پلیٹ فارم کی تاسیس و تشکیل میں مرحوم کا اساسی رول ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، قومیات میں انکی سرگرم شرکت و خدمات لائق تحسین و قدردانی ہیں،علامہ ساجد نقوی کے مطابق سید وزارت نقوی مرحوم نے قائد مرحوم علامہ مفتی جعفر حسین، قائد شہید علامہ عارف الحسینی کے بعد ان کے ہمراہ بھی اپنی ملی و قومی ذمہ داریاں بطریق احسن انجام دیں قائد ملت جعفریہ پاکستان نے ان کی ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لواحقین، پسماندگان، عقیدت مندوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے علو درجات کی دعا کی۔