• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا 25 مارچ کواسلام آباد میں”اتحاد امت کانفرنس”کرانے کا اعلان

 جعفریہ پریس – ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کی زیر صدارت  اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔  اجلاس میں ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر ، لیاقت بلوچ کے علاوہ کونسل کے مرکزی قائدین منجملہ  اسلامی تحریک پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، ثاقب اکبر، آصف لقمان قاضی، پیر عبد الرحیم نقشبندی، پیرعبد الشکور نقشبندی،  مولانا امین شہیدی، عبد الجلیل نقشبندی، شیخ یعقوب، قاضی ظفر الحق، مولانا سعید یوسف، پیر سید ذوالفقارعلی شاہ، خالد عباسی، مولانا ابوبکر خالد، عطاالرحمن اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ مشاورتی اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کے قائدین نے کہا کہ ملکی اور عالمی حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان ایک قومی سطح کی کانفرنس منعقد کرے، جس میں ملک کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے علاوہ سول سوسائٹی کی اہم شخصیات شریک ہوں، کانفرنس میں امت مسلمہ کو بالعموم اور پاکستان کو بالخصوص درپیش مسائل پر ایک مشترکہ اور ہم آہنگ موقف دیا جائے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کونسل کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ گستاخانہ خاکے، سانحہ پشاور، سانحات شکارپور، حیات آباد، راولپنڈی علاوہ ازیں نیشنل ایکشن پلان، ملک کے نظریاتی تشخص کو مسخ کرنے اور اسے سیکولرائز کرنے کی کوششیں نیز اس سے متعلق موضوعات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ملک کی تمام سربرآوردہ قوتیں ان موضوعات کے حوالے سے ہم آہنگ ہوں -اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کونسل کی اتحاد امت کے حوالے کوششوں کے تسلسل میں 25 مارچ 2015ء کو ایک ’’اتحاد امت کانفرنس‘‘ کے عنوان سے ایک قومی کانفرنس منعقد کی جائے گی ، اس کانفرنس میں ملکی قیادت کے علاوہ بیرون ملک سے بھی اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس کانفرنس کے متعدد سیشنز ہوں گے۔ ہر سیشن کا الگ موضوع ہوگا جس کے حوالے ’’تحفظ پاکستان‘‘، تحفظ مدارس و مساجد ‘‘،’’فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور’’ ناموس رسالت ‘‘ کے عناوین طے پائے۔ اس اجلاس میں کانفرنس کی انتظامی ، روابط،مالیات، پریس اور دیگر کمیٹیوں کے لیے نام بھی تجویز کیے گئے۔