27 رمضان المبارک کو قیام پاکستان اور رمضان المبارک کے آخری جمعہ میں یوم القدس عالم اسلام کی اہم مناسبتیں ہیں ،ملی یکجہتی کونسل پاکستان حسب سابق ان مناسبتوں کے حوالے پروگرامات کا انعقاد کرے گی ۔ واضح رہے کہ اتحاد و وحدت کی کوششیں کامیاب ہوئی ہیں اسلام آباد کی مرکزی ریلی ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام ہوگی جس کا آغاز نادرہ چوک اسلام آباد سے سہ پہر 3 بجے ہوگا  جس میں شیعہ و سنی مسالک شرکت کریں گے ملی یکجہتی کونسل میں شامل تنظمیں مسالک کے سربراہان شریک ہونگے اورصہیونی ریاست کے فلسطین پر غاصبانہ قبضے کے خلاف احتجاج کریں گے اس مشترکہ احتجاج کا فیصلہ کونسل کے اہم مشاورتی اجلاس میں کیاگیا اس سے قبل مختلف مذہبی تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیا جاتا رہا ہے اس بار یہ ریلی مشترکہ طور پر نکالی جائیگی جس میں کونسل کے قائدین خطاب کریں گے

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here