• عزاداری کیخلاف کسی قسم کی رکاوٹ یا محدودیت قبول نہیں کریں گے ،مرکزی نائب صدر شیعہ علماءکونسل
  • پاکستانی زائرین کیلئے عراق بارڈر کھولنا احسن اقدام ہےشیعہ علماء کونسل پاکستان
  • بلند پہاڑی( کے ٹو ) کے کوہ پیما واجد اللہ نگری کا قائد ملت جعفریہ پاکستان کا شکریہ
  • جی ایم شاہ کے فرزند کی دستار بندی قائد ملت جعفریہ پاکستان کے فرزندان نے قل خوانی میں شرکت کی
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان کی ہدایت پر علامہ ناظر عباس تقوی سیلاب متاثرین کے درمیان
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان کی ہدایت پر نوجوان بھی سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان کی ہدایت و سرپرستی میں زہرا اکیڈمی کا ملک بھر میں فلڈ آپریشن جاری
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان کے رفیق و سابق محافظ سید جی ایم شاہ انتقال کرگئے
  • ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری کارکنان امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی امداد جاری

تازه خبریں

اسرائیل کا وجود ناجائز،غیر قانونی اور غاصبانہ ہے اور یہی اسکی پہچان ہے، علامہ ساجد نقوی

 منظم و مضبوط پالیسی بنائے بغیر اسرائیل کے مظالم نہیں رُکیں گے،قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی

 منظم و مضبوط پالیسی بنائے بغیر اسرائیل کے مظالم نہیں رُکیں گے،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی

پلاننگ کے تحت فلسطینیوں کو اپنی سرزمین سے بے دخل کرکے غاصب ریاست کو توسیع دی جارہی ہے، قائد ملت جعفریہ
ایک طرف یوم جوانان دوسری طرف فلسطینی و کشمیری عوام کی نسل کشی ، یہ کھلا دہرا معیارہے ،اسرائیلی جارحیت پررد عمل
پاکستان میں تمام مذاہب کے منانے والوں کو یکساں حقوق اور آزادی حاصل ہے، قائد ملت جعفریہ کا یوم اقلیت پر پیغام

 اسلام آباد /راولپنڈی 11اگست2022ء ( جعفریہ پریس پاکستان   ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ اسرائیل کا وجود ناجائزہے، عالمی استعمار مسلسل اس ناجائز ریاست کی پشت پناہی جاری رکھے ہوئے ہے کیونکہ ایک منصوبہ بندی کے تحت فلسطینیوں پر مظالم اور ان کی سرزمین سے بے دخل کرکے ظالم ریاست کو دوام بخشنے کےلئے توسیع دی جارہی ہے مسلسل ننگی جارحیت کو روکنے اور فلسطینیوں کو حقوق دلانے کیلئے عالمی سطح پر مضبوط اور منظم موقف کےساتھ پالیسی مرتب نہیں کی جائیگی تب تک اسرائیل نہ صرف مزید خونخوار ہوگا بلکہ فلسطینیوں پر ظلم کی تاریک رات مزید لمبی ہوجائیگی، ایک طرف عالمی سطح پر یوم جوانان جبکہ دوسری طرف فلسطینی و کشمیری عوام کی نسل کشی یہ کھلا دہرا معیار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے حالیہ اسرائیلی جارحیت پر ردعمل ، عالمی یوم جوانان اور پاکستان میں اقلیتی برادری کےساتھ اظہار یکجہتی کے یوم پر اپنے الگ الگ پیغام میں کیا۔ قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ مسلسل فلسطینی عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، اس کی بستیوں کو مسمار کرکے کھنڈرات میں تبدیل کردیاگیاہے، خواتین ، بچوں اور بزرگ شہریوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں یہ سب ایک پلاننگ کے تحت، ناجائز اسرائیلی ریاست کو دوام بخشنے کےلئے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں جب تک عالمی سطح پر منظم اور مضبوط موقف کےساتھ فلسطینی ریاست کی اصل حالت میں بحالی کےلئے مضبوط پالیسی مرتب نہیں کی جاتی اس وقت تک اسرائیل مزید خونخوار، ظالم اور فلسطینیوں پر اپنی ہی زمین تنگ کرکے ان پر مظالم کی سیاہ رات کو مزید طول دے گا اور درندگی کا مظاہرہ کر تا رہے گا،حالیہ جارحیت میں مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی کے رہنماﺅں کو شہید کیا گیا ۔قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے عالمی یوم جوانان پر اپنے پیغام میں کہاکہ عالمی سطح پر یوم جوانان منایا جارہاہے مگر دوسری طرف دو عالمی مسائل فلسطین و کشمیر جوں کے توں ہیں جبکہ آئے روز ایک طرف فلسطینی و کشمیری نوجوانوں کے قتل کےساتھ منظم سازش کے تحت نسل کشی کی جارہی ہے تو دوسری طرف معاشروں میں بگاڑ پیدا کرکے نوجوان نسل کو گمراہ، ذہنی اضطراب اور انتشار کی کیفیت کی طرف دھکیلا جارہاہے۔ انہوںنے 11 اگست کو پاکستان میں یوم اقلیت پر اپنے پیغام میں کہاکہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب اور اقوام کے شہریوں کو اپنی اپنی روایات اور مذہب کے مطابق زندگی گزارنے کا مکمل حق حاصل ہے اور یہ حق بابائے قوم کے فرامین کےساتھ دستور پاکستان نے دیا ہے جسے کوئی چھین نہیں سکتا۔