تازه خبریں

موصل کے آخری خارجی راستے پر عراقی فورسز کا کنٹرول

عراق کے شہر موصل میں عراقی فورسز نے داعش کے گرد گھیرا مزیدتنگ کر تے ہوئے موصل سے نکلنے والے آخری راستے کاکنٹرول بھی سنبھال لیا۔
شدت پسندوں سے موصل کا بیشتر حصہ چھڑانے کے بعد شہر کے مغربی حصے کا مکمل محاصر ہ کرلیا گیا ہےجس کے باعث داعش کے جنگجو مخصوص علاقوں میں محصور ہیں تاہم انکی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں سے شہری بڑی تعداد میں نقل مکانی کر رہے ہیں ۔