ٹنڈو الہیار
جامعہ رضویہ ٹنڈو الہٰیار میں مولانا سید عزیز اللہ شاہ رضویؒ کی مجلسِ ترحیم کا انعقاد
ٹنڈو الہٰیار (جعفریہ پریس پاکستان) – معروف عالم دین سینئر نائب صدر شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ مولانا سید عزیز اللہ شاہ رضوی اعلیٰ اللہ مقامہ کی یاد میں جامعہ رضویہ شاہ پور رضویہ ٹنڈو الہٰیار میں پُر سوز مجلسِ ترحیم منعقد ہوئی۔ مجلس سے استاد العلماء علامہ سید ارشاد حسین نقوی، علامہ محمد محسن مہدوی، علامہ سید عمران کاظمی، علامہ اسد رضا نعیمی، علامہ معراج حسین روحانی، علامہ غلام رضا سریوال، مولانا دلشاد مہدوی، مولانا حزب اللہ بھٹو، مولانا امجد عباس مشہدی، مولانا سید امیر حیدر شاہ کاظمی، مولانا سید ذوالفقار شاہ کاظمی، مولانا قمر عباس نجفی اور مولانا مشتاق علی مہدوی سمیت دیگر علمائے کرام و مقامی عمائدین نے خطاب کیا۔
علمائے کرام نے مولانا سید عزیز اللہ شاہ رضویؒ کی دینی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے علمی و تبلیغی کردار پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر اہل علاقہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
مجلس کے اختتام پر مرحوم کے فرزند سید رضا عباس رضوی کی دستار بندی بھی کی گئی، جس میں علمائے کرام اور حاضرین نے انہیں مبارکباد دی اور ان کے لیے دعا کی کہ وہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دین کی خدمت کا سفر جاری رکھیں۔
۔
۔
۔
۔