قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے معروف و ممتاز سیاسی شخصیت میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی المناک وفات کو افسوسناک قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم میر ہزار خان بجارانی ایک دانشمند اور زیرک انسان تھے ،ان کی وفات بہت بڑا نقصا ن ہے۔
قائدملت جعفریہ نے دعائے مغفرت کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے اس پراسرار واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے بجارانی خان سمیت عوام میں پھیلی بے چینی کو دور کرنے کا مطالبہ کیا۔