تازه خبریں

میلاد خاتم الانبیاۖ کا جشن منانے کے ساتھ ان کی تعلیمات کو مد نظر رکھا جائے ، قائد ملت جعفریہ

میلاد خاتم الانبیاۖ کا جشن منانے کے ساتھ ان کی تعلیمات کو مد نظر رکھا جائے ، قائد ملت جعفریہ

میلاد خاتم الانبیاۖ کا جشن منانے کے ساتھ ان کی تعلیمات کو مد نظر رکھا جائے ، قائد ملت جعفریہ
 ہر شعبہ زندگی میں بد ترین بگاڑ کو پیغمبر اکرمۖ کی تعلیمات کی روشنی میں درست کیا جائے ، علامہ ساجد نقوی  
 اعلیٰ و ارفع اوصاف و کمالات کا مجموعہ ہستی کی سیرت طیبہ اُمت محمدی بلکہ پوری انسانیت کیلئے نمونہ عمل ہے
راولپنڈی  /اسلام آباد 16ستمبر   2024ء   (    جعفریہ پریس پاکستان    )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ کی اعلیٰ و ارفع اوصاف و کمالات کا مجموعہ ہستی کی سیرتۖ طیبہ اُمت محمدی بلکہ پوری انسانیت کیلئے نمونہ عمل ہے،میلاد خاتم الانبیاۖ کا جشن منانے کے ساتھ ان کی تعلیمات کو مد نظر رکھا جائے اور ہر شعبہ زندگی میں بد ترین بگاڑ کو پیغمبر ۖ کی روشنی میں درست کیا جائے۔علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ حیات طیبہ اور سیرت و کردار ہم سے یہ تقاضا کرتا ہیکہ پیغمبر اکرم ۖکی تعلیمات کی روشنی میں اتحاد و وحدت کو فروغ ، سسٹم میں موجود خامیوں اور نظام کو درست کرتے ہوئے اسے فلاحی مملکت بنائیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ جب ہمارا پختہ یقین ہے کہ ہم سب کا ایک خدا’ایک رسول  ۖ’ایک قرآن اورایک کعبہ پر ایمان ہے تو فروعی نوعیت کے اختلافا ت میں علمی سطح ، مہذب انداز اور شائستگی کی عادت ڈالنی چاہیے۔ مراجع کرام اور آیات عظام نے واضح کیا ہے کہ تمام مکاتب فکر اور مسالک کے مقدسات کا احترام لازم اور توہین ممنوع ہے۔آخر میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ  ملت مسلمہ وحدت کا عملی مظاہرہ کرکے انسانیت دشمن عناصر پر واضح کر دیں کہ وہ اُمت مسلمہ کے اتحاد و وحدت کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچاسکتے۔