تازه خبریں

میں انتظار میں ہوں کہ کب وہ تمھارے براہ راست قاتل لشکر جھنگوی کے خلاف آپریشن کریں گے یا ہم سے کہیں گے کہ ہم آپریشن کریں

جعفریہ پریس-  قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی  سندھ کے دورے  پر کراچی پہنچے جہاں شیعہ علما کونسل کے مرکزی مومنین رہنما علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے اپنے محبوب قائد کا استقبال کیا- جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان کراچی قیام کے دوران علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی، شیعہ علما کونسل کے رہنماؤں اوردیگر علماء کرام سمیت تنظیمی کارکنان سے ملاقات کی اور ملکی و بین الاقوامی حالات پر رہنمائی فرمائی – بعداز آں قائد ملت جعفریہ پاکستان حیدرآباد  پہنچے جہاں علماء کرام ، شیعہ علماء کونسل کے عہدیداران ، تنظیمی کارکنان ، سماجی مذہبی شخصیات اور کثیر تعداد مومنین نے اپنے محبوب قائد کا استقبال کیا- حیدرآباد میں علامہ کرم علی حیدری کے مدر سے میں مختلف علماء کرام اور تنظیمی کارکنان کے  وفود سے  ملاقاتیں کی- جعفریہ پریس کے نمائندے کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی حیدرآباد سے ٹنڈوالہیار پہنچے جہاں مومنین نے اپنے محبوب قائد کا شاندار اور تاریخی استقبال کیا- جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ کو استقبالیہ ریلی کی صورت میں جلسہ گاہ لایا گیا جہاں پرموجود مومنین نے لبیک یا حسین ع کی صداؤں سے قائد ملت جعفریہ کا استقبال کیا اور جنھن قوم جو نعرو علی ولی، ان قوم جو قائد ساجد، تھنجو سائین مھنجو سائین، ساجد سائین ساجد سائین، قائد کی آمد مرحبا ،سید کی آمد مرحبا ، ہے ہماری درسگاہ ، کربلا کربلا جیسے فلک شگاف نعروں سے ٹنڈوالہیار کی فضا  گونج اٹھی- قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ملکی اور بین الاقوامی حالات پر خطاب کیا اورکہا کہ میں انتظار میں ہوں کہ کب وہ تمھارے براہ راست قاتل لشکر جھنگوی کے خلاف آپریشن کریں گے یا ہم سے کہیں گے کہ ہم آپریشن کریں– بعداز آں  میڈ یائی نمائندوں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان نے ملکی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال پیش اس لئے آئی کہ آج تک آئین و قانون پہ عملدرآمد نہیں ہُوا – ہم نے پاکستان میں اتحاد کا ایسا منظر پیش کردیا ہے کہ پاکستان میں شام عراق اور فلاں فلاں مُمالک جیسے حالات پیدا نہیں ہوسکتے -ان حالات میں ملی یکجہتی کونسل نے اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے- بعد ازآں قائد ملت جعفریہ نے علماء کرام ، تنظیمی کارکنان اور مومنین کے مختلف وفود سے ملاقاتیں کی – ٹنڈوالہیار میں مختصر قیام کے بعد قائد ملت جعفریہ پاکستان میرپورخاص روانہ ہوئے جہاں پر مختلف مومنین سےملاقاتیں اور تعزیتیں کی جبکہ میر پور خاص میں عزا خانے زہرہ کا خصوصی دورہ کا واضح رہے روز چہلم یہاں حملہ ہوا تھا– جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق آج قائد ملت جعفریہ پاکستان  واگھریجی میں حجت السلام علامہ محسن علی مہدوی کی دعوت پر مدرسے کے سالانہ پروگرام میں صدارتی خطاب کرینگے-