جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی سانحہ کیرانی روڈ کوئٹہ کی برسی میں خصوصی شرکت اور کوئٹہ میں مختصر قیام کے بعد جھنگ پہنچے جہاں پر شیعہ علماء کونسل پاکستان جے ایس او جعفریہ یوتھ کے کارکنان اور علماء کرام سمیت مومنین نے بڑی تعداد میں اپنے محبوب قائد کا شاندار استقبال کیا – قائد ملت جعفریہ پاکستان نے جھنگ میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا – حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنے خطاب میں ملک کے سیاسی اجتماعی حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں کوئٹہ میں کہہ آیا ہوں کہ میرے (یعنی میرے شیعہ عوام کے) لئے زیارت کا راستہ کھولا جائے ورنہ حکمران اپنے محلوں میں نہیں رہ سکیں گے- جھنگ دورہ میں قائد ملت جعفریہ کے ہمراہ شیعہ علما کونسل پاکستان پنجاب کے صدر علامہ مظہر عبّاس علوی بھی موجود تھے-