تازه خبریں

جن امیدواروں نے فارمزجمع کرائے ہیں وہ منسوخ کردیے گئے، نئے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا جائیگا

جعفریہ پریس- سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے کہا ہے کہ سندھ اورپنجاب کے انتخابی شیڈول منسوخ کر دیئے گئے ہیں،اب نئے شیڈول کااعلان کیاجائیگا، ہم نے سندھ میں18جنوری اور پنجاب میں30جنوری کوانتخاب کرانے کیلئے کہا ہے، میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سندھ میں اٹھارہ جنوری،، پنجاب میں تیس جنوری، خیبر پختونخوا اور کنٹونمنٹ بورڈز میں فروری میں بلدیاتی انتخابات کی تجویز دی ہے۔ا س سے قبل صوبائی حکومتوں نے سپریم کورٹ کواپنے طورپرتاریخیں دی تھیں، جس کے بعد بلدیاتی انتخابات سے متعلق غیریقینی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔انہوں نے وضاحت کرتے ہو ئے کہا کہ جن امیدواروں نے فارمزجمع کرادیئے ہیں وہ منسوخ کردیے گئے ہیں، تاہم جس امیدوارنے فیس جمع کرادی ہے ایسے امیداوار کو فیس دوبارہ جمع نہیں کرانی پڑیگی۔