نام نہاد یکساں نصابِ تعلیم کو مسترد کرتے ہیں مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان
جعفریہ پریس پاکستان : مرکزی صدر جے ایس او پاکستان سید راشد حسین نقوی نے جاری بیان میں کہا کہ تعلیمی نصاب کا پورے معاشرے کی ذہن سازی میں اہم کردار ہوتا ہے۔ پاکستان بالخصوص پنجاب میں یکساں نصابِ تعلیم کے نام پر ایک مخصوص برانڈ کا نصاب لاگو کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کہ درحقیقت متنازعہ نوعیت کا نصاب ہے۔
سید راشد حسین نقوی مرکزی صدر جے ایس او پاکستان